{"product_id":"how-to-put-more-time-in-your-life-کم-وقت-زیادہ-کامیابی","title":"Kam Waqt Zida Kamyabi","description":"\u003ch1 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eکم وقت زیادہ کامیابی\u003c\/span\u003e\u003c\/h1\u003e \u003ch2 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eHow to put more time in your Life کم وقت زیادہ کامیابی\u003c\/span\u003e\u003c\/h2\u003e \u003ch3 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eکم وقت زیادہ کامیابی کا تعارف\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eاگرآپ کی اکثر یہ تمنا رہی ہے کہ روزانہ کے اوقات کار میں کسی طرح سے ایک گھنٹے کا اضافہ ہو جائے ، تو پھر یہ کتاب خاص آپ ہی کے لیے لکھی گئی ہے ، البتہ وہ پچیسواں گھنٹہ جس کے آپ کم وقت زیادہ کامیابی کے\u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e خواہش مند ہیں یہ کتاب کسی چھومنتر کے ذریعے آپ کو مہیا نہیں کر سکتی البتہ وقت سے کما حقہ، فائدہ اٹھانے کی وہ تمام راہیں سجھا سکتی ہے جن سے آپ ہمیشہ ہمیشہ مستفید ہونے کی پوزیشن \u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eمیں آ جائیں گے اور وقت کا بھرپور استعمال بہت ہی مثبت اور بہتر انداز میں کرتے ہوئے زندگی کا لمحہ لمحہ آپ اپنا باجگزار بنا لیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003ch3 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e قیمتی وقت کا بہتر استعمال\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eاپنے قیمتی وقت کا بہتر استعمال جس انداز میں آپ کرنے لگیں گے ویسا تو آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا کہ آپ منٹ، گھنٹے، دن ، مہینے اور سال کیونکر بہار آشنا کیے جا سکتے ہیں۔ آپ وقت کو فتح کر لیں گے، لمحوں کا طلسم آپ پر کھل جائے گا اور زندگی کے تمام رنگ، رعنائیاں، تسکین اور راحتیں آپ اپنی عمر کی دہلیز پر ہر آن تیار پائیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eوقت کا بہترین استعمال کیا ہے، اس میں مچلتی افادیتوں اور کنارے توڑ کر باہر امڈتی ہوئی وقت کی طاقت کا ادراک اور اس ادراک کے بعد ان افادیتوں، توانائیوں سے پورے طور استفادہ کرنے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہی وقت \u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eکا بہترین استعمال ہے۔ اس کتاب کے سنجیدہ مطالعہ کے دوران ہی آپ وقت کے بہترین مصرف کی اہمیت اور طریقے جان چکے ہوں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003ch3 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eبغور مطالعہ\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e        \u003cstrong data-mce-fragment=\"1\"\u003eکم وقت زیادہ\u003c\/strong\u003e  کا بغور مطالعہ ہی آپ کو اپنے نصب العین کے جلد حصول کے قابل بنائے گا۔ یوں آپ پر آپ کی کئی نفسیاتی صلاحیتیں منکشف ہوں گی۔ جو آپ کو وقت کو حصار میں لینے کے روایتی طور طریقوں سے آزاد کر دیں گی۔وقت سے بھرپور استفادہ اتنا بھی آسان کام نہیں۔ تنظیم الاوقات کے روایتی طور طریقوں سے ہٹ کے ہی وقت کے بہتر استعمال کے اصول اپنانے ہوں گے۔ تاکہ کار آمد، مفید اور تسلی بخش نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ ہمارے وقت پر اگر دوسروں کا قبضہ نہیں تو اس میں کسی نہ کسی حد تک اور کسی نہ کسی طور ان کا حصہ ضرور شامل ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eیہی وجہ ہے وقت کو جس نظم و ضبط سے ہم استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ وہی دوسروں کے ہاتھوں اکثر پارہ پارہ ہوتا رہتا ہے۔ اس شکست و ریخت کو ہم نہیں روک سکتے،۔ہم چند حقوق و فرائض کی ادائیگی کے پابند ہیں۔ جس سماج کا ہم جزو ہیں ا س کے لیے ان حقوق و فرائض کی پابندی ہم پر قرض ہے۔ کچھ معاشرتی ذمہ داریاں ہیں۔ جنہیں لازماً ہم نے نبھانا ہے۔ ہم دوسروں سے اغماض نہیں برت سکتے۔ ہم اپنے مفاد پر دوسروں کو قربان نہیں کر سکتے۔ مل جل کر زندگی بسر کرنی ہے کسی کنج تنہائی میں ہم اپنے آپ کو غرق یا مستغرق نہیں کر سکتے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003ch4 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eذمہ داریاں ہیں اور کچھ معاشرتی مجبوریاں\u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eکچھ ذمہ داریاں ہیں ۔اور کچھ معاشرتی مجبوریاں۔ ہم نے لوکائی میں رہ کر ہی اپنے منصوبے بنانے اور انہیں تکمیل تک پہنچانا ہے۔ ہمارے افسروں نے، ماتحتوں نے، ساتھیوں نے، ہمراہیوں نے، گاہکوں نے، اہل و عیال نے دوستوں اور والدین نے بہر طورہمارے وقت کے پنیر سے کچھ نہ کچھ ، کبھی نہ کبھی، تھوڑا یا بہت کترتے ہی رہنا ہے، ہمارے وقت، ہماری عمر، ہماری زندگی پر ان کا حق ہے اور اس حق کی ادائیگی ہم پر فرض ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eلیکن ہاں ، ہاں ہم نے عمر مستعار کے لمحہ لمحہ سے، منٹ منٹ سے زندگی کا امرت رس نچوڑ لینا ہے۔وقت کی بوند کا ہزارواں حصہ بھی ضائع نہیں جانے دینا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eانسان معاشرت سے کٹ نہیں سکتا اور معاشرے میں رہ کے اس نے وقت کو کیسے قابو میں رکھنا ہے یہی آپ پر آشکار کرنا اس کتاب کا بنیادی مقصد ہے،زندگی کے ثمرات کا حصول ہی روایتی طور پر نظم و نسق اوقات کا جواز ٹھہرتا ہے لیکن اصل نکتہ تو یہ ہے کہ وقت سے پنجہ آزمائی کرکے آپ اپنی عمر میں سال جمع کرتے جا رہے ہیں یا سالوں میں زندگی بھرتے جا رہے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eکسی نصب العین کے حصول کے لیے سب کچھ ہی دائو پر نہیں لگا دیا جاتا، کامیابیوں کے لیے سلیقہ چاہیے اور سلیقہ پھوٹتا ہے آپ کے زندگی گزارنے، بسر کرنے کے انداز سے۔لائف سٹائل اور \u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eکامرانیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003ch4 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eوقت کو اپنی مرضی کے تابع رکھنے کے گُر سیکھیں\u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eآپ جانتے ہیں ، اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ کو زندگی میں کیا کرنا، کیسے کرنا ہے؟ اس طرف یہ    کم وقت زیادہ کامیابی کتاب آپ کی رہنمائی کرے گی۔ آپ کو ضروری معلومات بھی فراہم کرے گی اور اس کتاب میں آپ وقت کو اپنی مرضی کے تابع رکھنے کے گُر سیکھیں گے، درجنوں ایسے قابل عمل گُر جن پر عمل پیرا ہونے کے لیے جذبہ لگن اور طور طریقے اس کتاب کے مطالعہ سے آپ پرکھلیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eاس کتاب میں وقت کے نفسیاتی پہلوئوں سے بحث کرتے ہوئے بھی نفسیات کی مشکل اصطلاحات سے نفس مضمون کو بوجھل نہیں کیا گیا تاکہ ابلاغ میں آسانی رہے۔ جو جان جائیں گے بآسانی سیکھ لیں گے، جو سیکھ لیں گے اس سے فوراً استفادہ کر سکیں گے۔ یہی ہم چاہتے ہیں۔ اس کتاب میں باقاعدہ ایک لچکدار پروگرام آپ کے سامنے لایا جائے گا جسے آپ سمجھیں گے کہ آپ ہی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003ch4 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eمسائل کا دبائو\u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eحالات کا جبر، مسائل کا دبائو آپ پر کتنا ہے فقط آپ ہی جانتے ہیں اسی لیے ہمارے بتائے ہوئے حل جتنے بھی ہوں گے ان میں سے آپ کے لیے قابل عمل اور کارآمد کون سا حل ہے یہ فیصلہ\u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e بھی محض آپ ہی کریں گے پھر منتخب کردہ حل آپ پر آسان بھی ہو گا اور آپ اسے اون بھی کریں گے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eآپ ایسےلوگوں سے واقف ہوں گے جو کہتے ہیں کہ ’’مجھے علم ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ بس مجھے یہ علم نہیں کہ میں کیونکر اپنے آپ کو جو کرنا ہے ا س کے کر چکنے پر آمادہ کر سکوں۔‘‘ یہ تو طبیعت کام کے لیے آمادہ کرنے کا مسئلہ ہے۔ مختلف معلومات کی بہم رسانی مسئلہ کا حل نہیں، ترغیب و انگیخت کو بروئے عمل لانا پڑے گا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eآمادگی شرط ہے۔ ورزش، متوازن خوراک، معاشی منصوبہ بندی ایسے بہت سے کام ہیں ۔جو ہمارے کرنے کے ہیں۔ اور ہم میں سے کئی افراد ایسے کام پوری تندہی سے انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ یہ اور ان جیسے اور بہت سے کام ہیں جنہیں سرانجام دینے کے لیے ۔ہمیں میلان طبع پیدا کرنا ہو گا۔ جبھی ہم وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003ch5 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eہمارا مقصودِ نظر\u003c\/span\u003e\u003c\/h5\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eاپنے آپ کو عمل کے لیے آپ کیسے آمادہ کر سکتے ہیں،۔اسی کے طور طریقے آپ پر منکشف کرنا ہی ہمارا مقصودِ نظر ہے۔ اور یہ انکشافات آپ تک پہنچ کر بھی آپ کے لیے بے کار ہیں۔ اگر آپ اپنے کو ان انکشافات، اطلاعات پر عمل کرنے ان سے فائدہ اٹھانے اور ان سے مفید نتائج اخذ کرنے کے لیے تیار نہیں کرتے۔ الغرض معلومات اور ترغیبات ہی لائف سٹائل اور اس کے \u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eشایانِ شان کامیابیوں والے تالے کی وہ چابیاں ہیں۔ جنہیں وقت کے ماہر ہاتھ صحیح موقع پر استعمال کرکے آپ پر خوش بختی کے دروازے کھول سکتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003ch5 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eمسیحائی صفات کی حامل\u003c\/span\u003e\u003c\/h5\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eنتائج کے اعتبار سے مسیحائی صفات کی حامل ہے یہ کتاب    کم وقت زیادہ کامیابی۔ کامیاب تشخیص اور بہترین علاج سے جب آپ متعارف ہوں گے۔ تو آپ اپنے آپ کو مکمل مسیحا کے روپ میں دیکھیں گے،اس کتاب کے ذریعے بہت سے گُر، بہت سے اصول اور بہت سے طور طریقے آپ پر منکشف ہوں گے جنہیں کام میں لا کر وقت کے بہتر سے بہترین مصرف سے مستفید ہو سکیں گے۔ مگر یاد رکھیں یہ سب کے سب گُر، اصول اور طریقے فقط آپ کی ذات کے لیے نہیں اختراع کیے گئے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eآپ کی ضرورت کے مطابق تو چند ایک ہی ہوں گے۔ جو آپ نے اپنے لیے چن لینے ہیں ۔اور ان میں بھی جو عین آپ کے لیے موزوں ہو اس پر ساری توجہ مرکوز کر دینی ہے۔ یہی وہ خاص آئیڈیا ہے۔ جو آپ کی صلاحیتوں اور شخصیت کے عین مطابق ہے۔ کیونکہ یہ آپ ہی \u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eجانتے ہیں کہ آپ کی پرابلم کیا ہے۔ آپ کی مشکلات کیا ہیں اور کس صورتِ حال کا آپ کو سامنا ہے۔ اسی لیے ہی تو آپ ہی کا فیصلہ درست ہوگا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003ch6 data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eایک پلان اور اَن گنت مشاہدات و تجربات\u003c\/span\u003e\u003c\/h6\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eتکنیکی اسرار و رموز، ایک سے ایک پلان اور اَن گنت مشاہدات و تجربات سے اخذ کردہ نتائج سے مزین یہ کتاب آپ کی خفیہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں یقینا ممدو معاون ثابت ہو گی۔\u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زندگی کو کامیابی و کامرانی کی سڑک پر بگٹٹ دوڑانے کے لیے جو کچھ یہ کتاب، اس کا ہر باب، ہر ورق بلکہ ہر سطر آپ کو نئے سے نئے، مفید ترین، پریکٹیکل اور آپ کی نفسیات کے عین مطابق طریقے سکھائے گی آپ چاہیں گے کہ جلدی جلدی آپ اس کے نوٹس لے لیں وقت کے صحیح استعمال کے لیے دی گئی مشقیں اور زندگی کو سنوار دینے، عمر کو \u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eلاحاصل ہونے سے بچا لینے والے اصول، \u003c\/span\u003e\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eضابطے اور آزمودہ نسخے اپنی من پسند تکنیک جو آپ کو راس آ سکتی ہووہ اسی کتاب میں ملیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e \u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cstrong data-mce-fragment=\"1\"\u003eکم وقت زیادہ کامیابی\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Darul Shaour","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48340528857333,"sku":null,"price":2.59,"currency_code":"USD","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0789\/8274\/2261\/files\/KAM-WAQT-ZIADA-KAMYABI.jpg?v=1782885505","url":"https:\/\/nortrano.com\/products\/how-to-put-more-time-in-your-life-%da%a9%d9%85-%d9%88%d9%82%d8%aa-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%a9%d8%a7%d9%85%db%8c%d8%a7%d8%a8%db%8c","provider":"nortrano","version":"1.0","type":"link"}